Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے ہسپتال بندش کے دہانے پر، صہیونی جارحیت نے انسانی زندگیوں کو موت کے قریب پہنچا دیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کے اردگرد مسلسل بمباری اور جبری انخلا کی دھمکیوں نے طبی نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور باقی بچ جانے والے چند فعال ہسپتال بھی اب مکمل بندش کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک پریس بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں، مریضوں اور زخمیوں کو محفوظ راستے نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ان کی جانیں بھی خطرے میں ہیں۔ ان تک بروقت طبی امداد پہنچانے کی کوششیں بھی تعطل کا شکار ہیں، جس سے انسانی جانوں کو فوری خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جو چند ہسپتال اب بھی بمشکل کام کر رہے ہیں وہ سخت ترین محاصرے، ادویات کی شدید قلت اور طبی سامان کی نایابی جیسے بحران سے دوچار ہیں۔ کسی بھی وقت یہ ہسپتال مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ مریضوں کے لیے زندگی کی آخری امید بھی چھن جائے گی۔

وزارت صحت نے خاص طور پر جنوبی غزہ کے علاقے خانیونس میں قائم “ناصر میڈیکل کمپلیکس” کا ذکر کیا جو اس وقت سینکڑوں مریضوں اور زخمیوں کے لیے واحد سہارا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ ہسپتال بند ہوا تو یہ ایک ناقابل تصور انسانی المیہ ہوگا جس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

وزارت نے واضح کیا کہ اب مزید تاخیر یا جزوی اقدامات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ صورتحال فوری اور مؤثر بین الاقوامی مداخلت کی متقاضی ہے تاکہ کم از کم ایمرجنسی اور بنیادی طبی نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت صحت نے عالمی اداروں کو متنبہ کیا کہ قابض اسرائیلی ریاست نے بین الاقوامی تنظیموں کی ان تمام اپیلوں کو مسلسل نظرانداز کیا ہے، جن میں طبی امداد کی فراہمی، ہسپتالوں کے تحفظ اور زخمیوں، مریضوں اور طبی عملے کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan