Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 368واں روز، نسل کشی جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج آٹھ اکتوبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 368واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج منگل کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صفا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں مسلسل چوتھے روز بھی شدید فضائی اور توپخانے کی بمباری کے دوران دراندازی جاری رکھی اور کئی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرکے رکاوٹیں کھڑی کیں۔

قابض فورسز نے مغربی غزہ کی طرف بھی جا کر جبالیہ سروسز کلب کے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کیں اور وہاں سویپنگ آپریشن کیا۔

قابض فوج نے گاڑیاں کلب کے مغربی جانب سے القصاص کے علاقے میں داخل کیں اور الفلوجہ قبرستان تک اندھا دھند فائرنگ کی۔

سنائپر فائر اور کواڈ کاپٹر ڈرون اب بھی کیمپ کے مرکز اور اس کے مغربی علاقوں میں چکر لگا رہے ہیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں شدید توپ خانے کی گولہ باری کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں بیتنا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر کے قریب صہیونی فوجیوں کے ایک ٹرک میں ایک طاقت ور دھماکہ خیز آلے سے دھماکہ کیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع ترک گودام کے قریب ایک صہیونی “مرکاوہ 4” ٹینک کو “شواز” ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔

قابض طیاروں نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں الصفاوی گول چکر کے شمال میں پرتشدد حملہ کیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال میں واقع خربہ العداس میں ایک مسجد پر قابض فوج کی بمباری میں منگل کی صبح ایک خاتون شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan