Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر قابض اسرائیل کی بمباری کے باعث انٹرنیٹ اور فون سروس مکمل طور پر بند

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ جو پہلے ہی بمبوں کی بارش، لاشوں کے ڈھیر اور اجڑی بستیوں کا منظر پیش کر رہا ہے، اب مکمل ڈیجیٹل خاموشی میں ڈوب چکا ہے۔ غاصب اسرائیلی ریاست کی جانب سے غزہ کی مواصلاتی نظام پر بدترین حملوں کے بعد پورے علاقے میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی سروس معطل ہو چکی ہے۔

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ غزہ شہر اور شمالی غزہ کے بعد اب جنوبی اور وسطی علاقوں کو بھی اس مکمل ڈیجیٹل تنہائی کا سامنا ہے، جو مسلسل دوسرے روز جاری ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے کے باعث پورا غزہ بیرونی دنیا سے کٹ چکا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے، جن میں امدادی خدمات، صحت، تعلیم اور میڈیا کے ذرائع شامل ہیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل خاموشی انسانی المیے کو مزید سنگین کر سکتی ہے۔ اس نے عالمی اداروں اور مقامی فریقوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ تکنیکی عملے کو مرمت کے مقامات تک محفوظ رسائی دی جا سکے اور تباہ شدہ لائنوں کی بحالی ممکن ہو سکے۔

بیان کے مطابق، قابض اسرائیل نے بدھ کے روز کاٹے گئے کیبلز کی مرمت کی اجازت نہیں دی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے متبادل راستوں تک بھی رسائی کو روک دیا ہے، جس سے غزہ کی عوام کو ایک گہرے سناٹے میں دھکیل دیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ کئی ہفتوں اور مہینوں سے متبادل لائنوں کی مرمت کی کوششیں کی جا رہی تھیں، مگر قابض اسرائیل نے ہر بار انکار کیا۔ اب اس کٹاؤ نے صورتحال کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ غزہ مکمل تنہائی میں چلا گیا ہے، جہاں انسان نہ صرف جسمانی بلکہ مواصلاتی طور پر بھی قید ہو چکا ہے۔

غزہ کے عوام جنہوں نے پہلے ہی سنہ2023ء سے جاری نسل کشی، تباہی، بھوک اور بے گھری کا سامنا کیا ہے، اب ایک اور اذیت سے دوچار ہیں۔ یہ خاموشی صرف انٹرنیٹ کی بندش نہیں، بلکہ دنیا کی نظروں سے ایک پوری قوم کو چھپانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan