Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کے نتائج، شہداء کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 55107 ہو گئی ہے، جبکہ 127394 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز جاری کیے گئے اپنے روزانہ اعداد و شمار میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی جنگی طیاروں، ٹینکوں، گولہ باری، ڈرونز اور دیگر جارحانہ کارروائیوں سے 123 فلسطینی شہید اور 474 زخمی ہوئے۔ یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری رہے اور ہر لمحہ موت کی دہلیز پر کھڑے معصوموں کے لیے مزید مصیبتیں لاتے رہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 27 مئی سے اب تک ان فلسطینیوں کی تعداد 224 ہو چکی ہے جو نام نہاد امریکی و اسرائیلی امدادی مراکز سے تھوڑی بہت غذا لینے کے دوران شہید کیے گئے۔ اسی طرح 1858 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ گذشتہ منگل کو صرف ایک دن میں 57 فلسطینی شہید اور 363 زخمی ہوئے، جو اس ہولناک منصوبے کی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ تمام کارروائیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب 27 مئی کو قابض اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی نگرانی کے بغیر ایک سازش کے تحت امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں بنائی گئی ایک نام نہاد تنظیم “فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹی ان غزہ” کے ذریعے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا۔ فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ یہ امدادی منصوبہ دراصل انہیں شمالی غزہ سے زبردستی جنوبی علاقوں کی طرف ہجرت پر مجبور کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے اب تک تمام سرحدی راستے مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں، اور ہزاروں امدادی ٹرک جو بارڈر پر موجود ہیں، انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان میں سے صرف چند درجن ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ملی، جبکہ اہلِ غزہ کو زندہ رہنے کے لیے روزانہ کم از کم 500 ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan