Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سموٹریچ کے فاشسٹ خواب چکنا چور ہوں گے اور اسے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: حماس

 مغربی کنارے (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سینئر رہنما عبد الحکیم حنینی نے قابض اسرائیلی وزیر اور جنگی مجرم سموٹریچ کی حالیہ جارحانہ اور نسل پرستانہ بیان بازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے پر مکمل قبضے اور صہیونی خودمختاری کے خواب دراصل ایک بدبودار سامراجی خبط ہے، جو جلد ہی فلسطینی عوام کی استقامت کی چٹان سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جائے گا۔

حنینی نے جمعرات کی شب اپنے بیان میں کہا کہ “قابض اسرائیلی ریاست مغربی کنارے میں جس برق رفتاری سے ناجائز یہودی بستیاں قائم کر رہی ہے، وہ نہ تو اس سرزمین کی تاریخی اور فطری فلسطینی شناخت کو مٹا سکتی ہیں، نہ ہی ہماری عوام اور مزاحمت کے اس ناقابل شکست یقین کو کمزور کر سکتی ہیں کہ یہ قبضہ لازماً مٹ کر رہے گا، چاہے قابض دشمن کتنی ہی درندگی اور تکبر کا مظاہرہ کیوں نہ کرے”۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سموٹریچ کے الفاظ درحقیقت قابض اسرائیلی پالیسیوں کا وہی چہرہ ہیں جو دہائیوں سے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کو “اسٹیٹس” بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مگر یہ تمام منصوبے وقت کی دھول میں دفن ہو چکے ہیں اور آج بھی ناکامی کی گرد جھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عبد الحکیم حنینی نے واضح کیا کہ “مغربی کنارے میں فلسطینی عوام ان چالاک مگر خطرناک منصوبوں کے سامنے خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ ہماری زمین کو ہتھیانے اور قابض اسرائیلی قبضے کو قانونی رنگ دینے کی تمام کوششوں کے خلاف ہم ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے”۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد انضمام اور تسلط کے خواب کو صرف اور صرف فلسطینیوں کی جرأت، مزاحمت اور صبر و استقلال کا سامنا ہو گا۔ مغربی کنارے کا ہر انچ قابض اسرائیلی دشمن اور اس کے ناپاک منصوبوں کے خلاف غضب کا الاؤ بنے گا۔

حنینی نے فلسطین کی تمام قومی اور اسلامی جماعتوں سے اپیل کی کہ”آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آپس میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں، اپنی صفیں مضبوط کریں، مزاحمت کے تمام ذرائع کو بھرپور طریقے سے متحرک کریں اور ان تمام خطرناک سازشوں کو ناکام بنائیں جو فلسطینی عوام کی جڑیں کاٹنے کے لیے تیار کی جا رہی ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan