Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کا چھ سو ساتواں دن، درندگی کی نئی لہر، شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ پر قابض اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا آج چھ سو ساتواں دن ہے۔ یہ ہولناک جنگ ایسے وقت میں شدت اختیار کر چکی ہے جب بنجمن نیتن یاھو نے جنگ بندی کے معاہدے سے انکار کرتے ہوئے امریکی عسکری اور سیاسی حمایت کے سائے میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عالمی ضمیر نے اس قتل عام پر آنکھیں بند کر لی ہیں، اور انسانیت کی دہائیوں کے باوجود بین الاقوامی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

آج بدھ کی صبح سے اب تک قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ مارچ سنہ2025ء سے خوراک کی رسد پر مکمل پابندی کے باعث غزہ کے شہریوں کو قحط جیسے حالات کا سامنا ہے۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر موت مسلط کی جا رہی ہے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح تک غزہ بھر میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

خان یونس کے علاقے عبسان کبیر میں سکولوں کے قریب قابض اسرائیل کے حملے میں دو نوجوان، براء سامی قدیح اور عہد اسماعیل قدیح شہید ہو گئے۔

خان یونس ہی میں دوار موزہ کے قریب مسجد الشہداء کے سامنے قابض اسرائیلی بمباری میں سالم عبدالحکیم شعت اور براء عثمان شعت شہید ہوئے۔

وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ پر قابض فوج کے حملے میں محمود ابو نار شہید اور 10 دیگر فلسطینی زخمی ہوئے۔

دیر البلح میں شہداء الاقصی ہسپتال کی عمارت پر قابض اسرائیل کی تین ڈرون حملوں کے نتیجے میں شمسی توانائی کا نظام، بجلی کی وائرنگ، پانی کے ذخیرے اور بالائی منزلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

جبالیہ البلد میں دو فلسطینی قابض بمباری میں شہید ہو گئے جبکہ شمالی غزہ کے علاقے التوام سے تین شہداء احمد سلاوی، توفیق شرافی اور ایاد زیدان کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

غزہ شہر کے محلہ صبرہ میں شارع الثلاثینی پر واقع ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں احمد عثمان الدریملی اور ان کا ایک بیٹا شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

خان یونس کے وسطی علاقے شارع جلال میں ایک رہائشی فلیٹ پر حملے میں معصوم بچہ ادیب احمد ابو طہ شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے مغرب میں واقع سکول الحناوی میں عارضی پناہ گزینوں کی خیمہ گاہ پر بمباری کی، جس میں 14 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

خان یونس کے مشرق میں مفترق الاوروبی کے قریب کینیڈا ہال مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ غزہ شہر کے شمال مشرقی علاقوں پر بھی شدید فضائی حملے کیے گئے۔

خان یونس کے جنوب میں قیزان النجار کے علاقے پر قابض افواج کی طرف سے گولیاں برسائی گئیں۔

اسی شہر کے مغرب میں ایک خیمے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 35 سالہ ایاد دیب ابو رحمہ شہید جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔

بطن السمین کے علاقے میں بھی شدید بمباری کی گئی۔

قابض اسرائیل کی توپخانے نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الشجاعیہ اور خان یونس کے وسطی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan