Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا منصوبہ: اہلِ غزہ کو ان کے ہی وطن سے بے دخل کرنے کی خوفناک سازش جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں مسلسل جاری خونریزی اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن ایک گہری، منظم اور مکروہ سازش کے تحت فلسطینیوں کو ان کے ہی وطن سے بےدخل کرنے کے منصوبے پر روبہ عمل ہے۔ اس صہیونی منصوبے کا ہدف غزہ کی زمین کو اس کے اصل باشندوں سے خالی کرانا ہے، تاکہ نسل کشی، جبری ہجرت اور نسلی تطہیر کی پالیسی کو تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

“حماس” نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی نئی المناک اور ہولناک اجتماعی قتل عام کئے ہیں، جن میں غزہ کے وسط میں واقع البریج کیمپ کا گنجان آباد رہائشی علاقہ اور السرايا چوک شامل ہیں، جہاں عورتوں، بچوں اور معصوم شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیل نے شہریوں کے گھروں اور جبری طور پر بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کی خیمہ بستیوں پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے اور مظلوم شہری شہید ہو گئے۔

“حماس” نے عرب، اسلامی دنیا اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں اور فوری طور پر اس قتل عام کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کو آزادی، خود ارادیت اور اپنے وطن پر حق کے حصول کا مکمل قانونی، اخلاقی اور انسانی حق حاصل ہے۔

کل جمعرات کی شام غزہ کے سب سے گنجان علاقے السرايا چوک میں ایک سکیورٹی گاڑی پر صہیونی جنگی طیاروں کے حملے میں 11 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل آج صبح بھی قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو دردناک مجازر کا ارتکاب کیا۔ ایک حملہ البریج کیمپ کے وسطی علاقے پر کیا گیا جہاں ایک ہی مقام پر 23 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر عورتیں اور معصوم بچے شامل تھے۔

دوسرا حملہ غزہ شہر کے شمالی علاقے میں شارع الجلاء کے اختتام پر واقع ابو اسکندر بیکری کے قریب کیا گیا، جہاں 8 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آج صبح سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 64 ہو چکی ہے، جن میں سے 30 افراد صرف غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں شہید ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan