Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بمباری سےترک امدادی ادارے” آئی ایچ ایچ” کے 5 کارکن شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی دھرتی ایک بار پھر معصوموں کے خون سے تر ہوگئی جب صہیونی جنگی طیاروں نے انسانیت کے سفیروں کو بھی نہ بخشا۔ انسانی ہمدردی کی علمبردار ترکیہ کی تنظیم “آئی ایچ ایچ” نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران اس کے پانچ کارکنان قابض اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔ یہ کارکن غزہ کے مظلوم عوام کو عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف ٹی) کے اشتراک سے امداد فراہم کر رہے تھے۔

استنبول میں قائم تنظیم نے اپنے بیان میں کہا “غزہ میں ہمارے امدادی منصوبے کے دوران جو ہم عالمی خوراک پروگرام کے تعاون سے انجام دے رہے تھے قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ہمارے پانچ کارکن شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔”

بیان میں اس صہیونی حملے کو “انتہائی شرمناک اور وحشیانہ” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ “یہ وہ لوگ تھے جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر، جنگ، قحط اور محاصرے کے سائے تلے سسکتے فلسطینیوں تک مدد پہنچا رہے تھے”۔

شہداء میں محمد المبيض، احمد بستان، معتز رجب ، اسحاق الطيف اور جمال المبيض شامل ہیں۔

تنظیم نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اللہ سے اپنے ان عظیم شہداء کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں”۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اس صہیونی نسل کشی نے اب تک 1,77,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کیا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 11,000 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan