Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج کی جنوبی لبنان میں در اندازی، لبنانی فوج بھی جوابی کارروائی کے لیے تیار

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی ایک مسلح نفری نے بدھ کی شام جنوبی لبنان کی سرحدی حدود میں در اندازی کرتے ہوئے مشرقی علاقے بلیدا کے نواحی حصے تک پیش قدمی کی۔ اس تازہ خلاف ورزی نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی کی آگ بھڑکا دی ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی فوج کی یہ درانداز فورس پیدل دستے اور ایک بھاری بلڈوزر کے ہمراہ، بلیدا کے مقام پر “بئر شعیب” کے اطراف میں لبنانی فوجی مرکز کے مقابلے میں تقریباً دو سو میٹر اندر تک آ گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کی امن فوج “یونیفیل” کی ایک ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی، جب کہ لبنانی فوج نے مکمل چوکسی اختیار کرتے ہوئے اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں اور اسرائیلی پیش قدمی کے خلاف ہنگامی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے اور اس خطرناک جارحیت کو روکنے کے لیے فوری سفارتی و بین الاقوامی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قابض اسرائیل پورے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور نئی محاذ آرائیوں کو ہوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس سے نہ صرف فلسطینیوں کی زندگی مزید خطرے میں ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan