Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ہزاروں مریضوں کی زندگی خطرے میں

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارۂ صحت نے ایک ہولناک انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کی محصور و مظلوم سرزمین مکمل طبی تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا کی خاموشی اور قابض صہیونی درندگی نے غزہ کے ہسپتالوں کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں دوا ہے نہ سازوسامان، پٹی ہے نہ پین کلر، نہ ویکسین ہے نہ آکسیجن۔

مشرقِ وسطیٰ میں عالمی ادارۂ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے جنیوا میں ایک دل دہلا دینے والی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ میں 64 فیصد بنیادی طبی آلات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ 43 فیصد ضروری ادویات دستیاب نہیں اور 42 فیصد اہم ویکسین بھی ناپید ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر حنان نے رنج بھرے لہجے میں کہاکہ “ذرا تصور کیجیے، ایک ڈاکٹر، ایک سرجن، جسے کسی بچے یا بزرگ کا ٹوٹا ہوا بازو جوڑنا ہو اور اس کے پاس سن کرنے والی دوا تک نہ ہو۔ غزہ کے ہسپتال آج اسی دردناک حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں”۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت کے 51 امدادی ٹرک کئی دنوں سے غزہ کی سرحد پر کھڑے ہیں۔ ان میں زندگی کی قیمتی سانسیں بند ہیں مگر قابض اسرائیل اجازت نہیں دے رہا کہ وہ اندر داخل ہوں۔ یہ امداد فوری، ہنگامی اور ناگزیر ہے، مگر صہیونی دشمن کی بے حسی آڑے ہے۔

ڈاکٹر بلخی نے متنبہ کیا کہ اگر یہ صورتِ حال یوں ہی جاری رہی تو غزہ ایک خوفناک انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لاکھوں بیماروں اور زخمیوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ نہ اینٹی بایوٹکس ہیں نہ درد کم کرنے والی گولیاں، نہ ہی دائمی بیماریوں کے لیے کوئی دوا۔

غزہ کے اس المناک المیے کی اصل مجرم قابض اسرائیلی حکومت ہے، جو 2 مارچ سے اب تک نہ صرف ہر قسم کی طبی، غذائی اور انسانی امداد پر پابندی لگائے بیٹھی ہے بلکہ ہر اس ذریعے کو بھی روکے ہوئے ہے جو غزہ کے بچوں، ماؤں، بوڑھوں اور زخمیوں کو زندہ رکھنے کا وسیلہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنجمن نیتن یاھو کی زیر قیادت قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف جو نسل کشی کی جنگ شروع کی ہے، اس میں صہیونی افواج نے جان بوجھ کر درجنوں ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، انہیں محاصرے میں لیا، بار بار دھاوے بولے، ڈاکٹروں، نرسوں، مریضوں اور پناہ لینے والوں کو بے رحمی سے شہید کیا، اور بہت سوں کو قید کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan