Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کو ملنے والی امداد بھوسے کے ڈھیر میں سوئی کے برابر ہے:انروا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (انروا) کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے ایک دردناک حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو امداد اس وقت غزہ تک پہنچ رہی ہے، وہ ایک “بھوسے کے ڈھیر میں سوئی” کے مترادف ہے۔ ان کے اس تبصرے نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی شدت کو دنیا کے ضمیر پر ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

لازارینی نے یہ بیان سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کیا، جب کہ غزہ کا محصور و مجبور علاقہ تاحال ایک ہولناک انسانی المیے کا شکار ہے۔ یہ بحران اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب قابض اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کے تمام بارڈر کراسنگز کو بند کر دیا اور یوں امدادی قافلوں کا داخلہ تقریباً ناممکن بنا دیا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی وحشیانہ جنگ کے دوران غزہ کے بے سہارا شہریوں نے گیارہ ہفتوں سے زائد وقت بھوک، پیاس اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محرومی میں گذارا ہے۔ معصوم بچوں کی آہیں، بوڑھوں کی سسکیاں اور زخمیوں کی کراہیں اب بھی ہر گلی اور ہر ملبے تلے سنی جا سکتی ہیں۔

لازارینی نے کہا کہ موجودہ امداد نہایت ناکافی ہے۔ یہ امداد تب تک مؤثر نہیں بن سکتی جب تک اسے مسلسل اور باقاعدہ انداز میں غزہ تک پہنچنے نہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کے عوام کی زندگی بچانے کے لیے ہر روز کم از کم پانچ سو سے چھ سو ٹرک امداد کے پہنچنے کی ضرورت ہے، جن کا انتظام اقوام متحدہ اور اونروا کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ امدادی قافلوں کی آمد نہ صرف انسانی ضرورت ہے بلکہ ایک اخلاقی فرض بھی ہے، جس سے غفلت برتنا براہ راست لاکھوں انسانوں کی موت پر خاموشی اختیار کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan