Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے لیے امداد صرف ایک بوند، جب کہ لوگوں کا ایک سمندر بھوکا اور پیاسا ہے:عالمی ادارۂ صحت

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ برائے فلسطین رک پیبرکورن نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل نے 11 ہفتوں کے طویل اور سنگین محاصرے کے بعد غزہ میں امداد کی عارضی اور محدود اجازت دی ہے، مگر یہ امداد اس ہولناک انسانی بحران میں صرف ایک بوند ہے، جب کہ پورا سمندر پیاسا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیبرکورن نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور مزید انسانی امداد کی فوری اور بڑے پیمانے پر فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 مئی سے جاری اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں اور مزید 34 ہزار سے زائد فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے وسط سے اب تک غزہ کی پٹی میں تقریباً پانچ لاکھ لوگ بےگھر ہو چکے ہیں اور یہ خونریزی فوری طور پر رکنی چاہیے۔

پیبرکورن نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام نے 11 ہفتوں کے بعد انتہائی محدود دائرے میں امداد کی آمد کی اجازت دی ہے۔ اس دوران خوراک اور صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور اگرچہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، لیکن اسے مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی کچھ امدادی گاڑیوں کو کرم ابو سالم گذرگاہ سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی، جن میں پانچ گاڑیاں یونیسیف اور چار عالمی ادارۂ خوراک کے تحت چلائی جا رہی تھیں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ سب امداد اس کربناک صورت حال میں صرف ایک بوند کی مانند ہے۔

پیبرکورن نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے لیے کم از کم دو گزرگاہیں فوری طور پر کھولی جائیں، امدادی کارروائیوں میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں، اجازت کے عمل کو آسان بنایا جائے اور امداد کی ترسیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صحت کا نظام شدید بحران کا شکار ہے۔ مسلسل حملے، ادویات اور طبی سامان کی کمی نے صورتحال کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔

پیبرکورن نے انکشاف کیا کہ اکتوبر 2023 ءسے اب تک عالمی ادارۂ صحت نے غزہ میں 697 حملے ریکارڈ کیے ہیں جن کا ہدف طبی ادارے اور ہسپتال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کا تحفظ عالمی انسانی قانون کا بنیادی تقاضا ہے۔ کسی ہسپتال کو فوجی مرکز میں تبدیل کرنا یا انہیں نشانہ بنانا قطعی ناقابل قبول ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan