غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے فجر کے وقت غزہ کی پٹی میں ایک تازہ قتل عام کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کے شعبے کی ممتاز صحافیہ اور کارکن وفا العدینی ان کے شوہر اور بچوں سمیت شہید کردیا۔
قابض فوج نے العدینی کو وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کیا۔
مقامی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ صحافیہ وفا علی عبد ربہ العدینی، ان کے شوہر منیر عطیہ درویش العدینی اور ان کے دو بچے تمیم اور بلسم ایک قاتلانہ اور وحشیانہ حملے میں شہید ہوگئے۔
شہداء میں منیر عطیہ درویش العدینی ، صحافیہ وفا علی عبد ربہ العدینی، بچہ تمیم العدینی اور کم سن بچی بسلم منیر عطیہ العدینی شامل ہیں۔
فلسطینی میڈیا فورم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی بیانیہ کو غیر ملکی میڈیا تک پہنچانے کی آواز صحافی وفا العدینی کو پورے خاندان سمیت بے دردی کے ساتھ شہید کرکے ان کی آواز کو دنیا تک پہنچانے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔
فورم نے فخریہ طور پر صحافی وفا العدینی کے سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ وفا العدینی غزہ میں میڈیا کے محاذ پر مجاھدانہ کردار ادا کررہی تھیں۔
ممتاز صحافی وفا العدینی کی شہادت کے ساتھ ہی فلسطینی قومی میڈیا ایک آزاد آواز سے محروم ہو گیا جو فلسطین اور اس کے عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی محبت سے بھرپور ایک جرات مند آواز تھی۔
بیان میں کہا کہ صحافیہ وفا العدینی فلسطینی میڈیا تحریک کے شہداء کے کارواں میں شامل ہیں جن کی تعداد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 174تک پہنچ گئی ہے۔