Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام 575ویں روز میں جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے خلاف نسل کشی کی جنگ مسلسل 575 دن سے جاری ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کئے جبکہ خوراک کی فراہمی پر عائد پابندی کی وجہ سے قحط کے حالات میں شہری آبادی موت کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مرکز میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے الحوز کے علاقے میں البیرام خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں کی شناخت ایمن احمد البیرام، عبیر ایمن البیرام، بچہ محمد ایمن البیرام، انعم محمد، ایک سالہ بچی الما یاسر عوض ، حبا زیدان عساف، ایک سالہ سیف عبدالرحمن السنوار اور اس کا بھائی یحییٰ کے نام سے کی گئی ہے۔ یحییٰ کی عمر ایک ماہ تھی۔

خان یونس میں المحطہ کے علاقے المعجم الاسلامی اسٹریٹ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں باسم عیسیٰ متواضع القدرہ شہید اور ان کی اہلیہ اور بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے جنوب میں بطن السمین کے علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں چار شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

جمعرات کو غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جارحیت کی جنگ کے دوبارہ شروع ہونے اور 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے 2,326 تک فلسطینی شہید اور 6,050 زخمی ہوئے ہیں۔

سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے 52,418 فلسطینی شہید اور 118,091 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہزاروں لاپتا ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan