Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے ہسپتالوں میں مزید 145 شہداء کے جسد خاکی اور زخمی منتقل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی کے ہسپتالوں میں جاری تباہ کن جنگ کی جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہو ئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 2,308 ہوگئی ہےجب کہ 5,973 زخمی ہو ئےہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہے۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 ءسے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 170,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan