Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں سوا چھ لاکھ بچے نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں: انروا

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 625,000 سے زیادہ بچے اور بچیاں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے شدید نفسیاتی صدمے سے دوچارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے سکول سے باہر ہیں اور ملبے پر زندگی گذار رہے ہیں۔

ایجنسی نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ میں مزید کہا کہ “مغربی کنارے میں بہت سے بچے بڑھتی کشیدگی کا تشدد کا شکار ہیں، جس سے ان کی زندگی اور تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے”۔

غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کو پچھلے ایک سال کے دوران بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یو این ایجنسی نے زور دے کر کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کو “ایک سال قبل غزہ کے خلاف جارحیت کے آغاز سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا”۔

اس نے وضاحت کی کہ “جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی غزہ میں زیادہ تر خاندانوں کو اپنے بچوں کے لیے خوراک مہیا کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا تھا”۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کے 12 ماہ گذرنے کے ساتھ ہم نے غذائی قلت، بیماریوں اور اموات کے واقعات میں اضافہ دیکھا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ غزہ میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے اور بچیاں ملبے کے درمیان رہ رہے ہیں اور شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ ہم انہیں سیکھنے کے ماحول میں واپس آنے کا جتنا زیادہ انتظار کریں گے، اتنا ہی ہمیں ایک پوری نسل کو کھونے کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan