Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نصیرات میں ایک کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں13 شہری شہیداور متعدد زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک آباد مکان پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

العودہ ہسپتال نے اس سے قبل کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں النصیرات کیمپ میں الاھلی کلب کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لایاگیا ہے۔

قابض فوج کی جانب سے نصیرات کے علاقے میں “الوصفی” خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی مکان پر بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی شہید اور دیگر زخمی ہو گئیں۔

نصیرات کیمپ میں الوصیفی خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 11 شہید ہوئے۔

قابض نے گاڑیوں اور ڈرونز سے  شدید گولہ باری۔ نیز توپ خانے سے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بمباری جاری ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ منگل کی صبح سے غزہ کی پٹی میں آباد مکانات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں 28 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

کل منگل کو 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قابض فوج نے نصیرات کے شمال مغرب میں واقع نیو کیمپ، وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی کے 17ویں علاقے میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan