Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں زندگی بچانے والی 74 فیصد ادویات ناپید ہیں: محکمہ صحت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل مدحت عباس نے کہا کہ ہسپتالوں میں 74 فیصد زندگی بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

مدت عباس نے میڈیا کو جاری بیانات میں کہا کہ قابض فوج سات اکتوبر سے سیاسی فیصلے کے تحت ادویات اور خوراک کے داخلے کو روک رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 83 فیصد طبی سامان دستیاب نہیں ہے اور بہت سے بنیادی طبی سامان ختم ہونے والے ہیں۔

مدحت عباس نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں ادویات کا 60 فیصد ذخیرہ مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے۔اس سے طبی مشنز بہت مشکل ہو گئے ہیں اور انتہائی ضروری کیسز کے درمیان موازنہ کرنا ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan