غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری قتل عام کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 73 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,691 فلسطینی شہید اور 4,464 زخمی ہو
چکے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 51,065 فلسطینی شہید اور 116,505 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ “متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”.