Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : وزارت صحت کی طرف سے نسل کشی کے دوران 1400 طبی کارکنوں کی شہادت کی تصدیق

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف امریکی حمایت سے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی فلسطینی نسل کشیکشی کے دوران 1,400 طبی کارکن شہید ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے منگل کو ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ “1400 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز شہید ہو چکے ہیں، جب کہ صحت کے شعبے کے تقریباً 360 کارکنان (اسرائیلی جیلوں میں) زیر حراست ہیں”۔

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج نے فلسطینی نسل کشی کا آغاز کیا۔غزہ کی پٹی کے بیشتر ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پر بمباری کی ہے، جس سے طبی نظام کو منظم طریقے سے تباہ کیا گیا ہے اور ہزاروں زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو دیکھ بھال سے محروم کردیا گیا ہے۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں اپنی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں تقریباً 167,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan