Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“غزہ آپ کو پکارتا ہے” حماس کی غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے عالمی مہم کی اپیل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب ممالک ،مسلم اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے ایک فوری اپیل جاری کی ہے کہ وہ “غزہ کریز آؤٹ” کے عنوان سے عالمی ہفت روزہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

حماس نے منگل کی سہ پہر ایک بیان میں کہا کہ “غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جارحیت جاری ہے، جس میں بے گناہ شہریوں کے خلاف وحشیانہ قتل عام میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مجرمانہ جنگی مہم میں صہیونی فاشسٹ ریاست کو مکمل امریکی حمایت حاصل ہے اور اس پر عالمی سطح پر گہری اور مشکوک خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ یہ حاموشی فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام اور منظم نسل کشی میں صہیونی ریاست کی مدد کے مترادف ہے۔

حماس نے غزہ کی پٹی میں ثابت قدمی کی حمایت، جارحیت کی مذمت اور نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے تمام توانائیاں اور وسائل متحرک کرنے اور یکجہتی کے لیے آنے والے ہفتے کے دوران ہر طرح کے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار، 18-20 اپریل تک قابض ریاست کے خلاف عالمی غیض و غضب اور امریکی حمایت کو مسترد کرنے اور بین الاقوامی برادری کو متحرک کیا جائے۔

حماس نے عالمی عوامی اور یونین کے مطالبات کو سراہتے ہوئے 22 اپریل بہ روز منگل کو غزہ اور اس کے محصور لوگوں کی استقامت کی حمایت میں دنیا بھر کی یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور یونینوں میں طلبہ اور یونینوں کی ہڑتالوں کے بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا، “بچوں کی چیخیں، زخمیوں اور بیماروں کی آہیں اور بھوکے اور بے گھر افراد کی آہیں زندہ ضمیروں کو پکارتی ہیں۔ ہر ایک پر انسانی اور تاریخی ذمہ داری ڈالتی ہیں کہ وہ اس عالمی سطح پر فلسطینیوں سے یکجہتی کے ہفتے میں شرکت کریں اور شرمناک خاموشی کو توڑیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan