غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیڈان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور گروپ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ابو عبیدہ نے منگل کی سہ پہر ٹیلی گرام پر مختصر ٹویٹس میں کہاکہ “ہمارا رابطہ سپاہی الیکذنڈر کے محافظوں اس وقت منقطع ہو گیا جب قابض فوج نے ان کی جگہ پر براہ راست بمباری کی۔ ہم ابھی تک ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈز کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فوج جان بوجھ کر دوہری شہریت والے قیدیوں کی فائل کے دباؤ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اپنی ہلاکت کی جنگ جاری رکھی جا سکے۔