Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ شہر،شمالی گورنری میں ایک لاکھ 5 ہزاربچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں دو دنوں کے اندر غزہ اور شمالی گورنری میں 105,000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں خطرات کےباوجود اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔

اشرف القدرہ نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ “طبی ٹیمیں غزہ اور شمالی گورنری میں ہنگامی پولیو ویکسینیشن مہم کے آغاز کے دو دنوں کے اندر 105,909 بچوں کو قطرے پلانے میں کامیاب ہوئیں”۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’یو این راڈبلیو اے‘ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کی طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 530,000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں۔

’انروا‘ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “اس کی طبی ٹیمیں چیلنجوں کے باوجود چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں، تاکہ غزہ میں 10 سال سے کم عمر کے تمام بچوں تک پہنچ سکیں، اور انہیں ویکسین دے سکیں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ ’انروا‘ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ قابض فوج نے اقوام متحدہ کی طبی ٹیموں کو لے جانے والے ایک قافلے کو جو شمالی غزہ کی پٹی کی طرف جا رہا تھا، کو 8 گھنٹے تک روکے رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan