Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں 137 دونم اراضی پر قبضے کا نوٹس

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد فلسطینی علاقوں سے تقریباً 137 دونم اراضی پر قبضے کے نوٹس بھیجے ہیں۔

نوٹسز میں البیرہ شہر، سلواد، عین یبرود، بیت عین، برقہ، رام اللہ ، البیرہ گورنری کے مشرقی علاقے اور القدس کے شمال مشرق میں واقع میخماس کا قصبہ شامل ہے۔

البیرہ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ قابض ریاست کے فیصلے کا مقصد آبادکاری کی سڑک “نمبر 60” کو وسیع کرنا ہے جسے “برطانوی پولیس” جنکشن کے قریب “شعر بنیامین” سیٹلمنٹ انڈسٹریل زون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا کہ یہ زمینیں پہلے ہی ضبط کی جا چکی ہیں۔ یہ نیا نوٹیفکیشن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قابض حکام گذشتہ برسوں میں جاری کیے گئے ضبطی کے فیصلوں سے متعلق گذشتہ سال اگست میں جاری کردہ نام نہاد “تصرف کے حق” کو فعال کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan