Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: شجاعیہ میں خواتین اور بچوں کا ہولناک قتل عام، 8 بچوں سمیت 35 نہتے شہری شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی صبح قابض اسرائیلی سفاک فوج کے ہاتھوں شجاعیہ کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ بچوں سمیت 35 ہو گئی ہے۔ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح الشجاعیہ محلے میں بغداد سٹریٹ پر ابو عمشہ خاندان کے چار منزلہ گھر پر بمباری کی، جس سے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ پڑوسی کے دس مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں بہت سے لوگ رہ رہے تھے۔

اب تک طبی ٹیموں نے 8 بچوں سمیت 30 شہداء کے علاوہ 50 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینس اور ریسکیو عملہ اب بھی ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زیادہ تر متاثرین محلے کے مضافات سے اس کے مرکز کی طرف نقل مکانی کرکے آئے تھے۔ مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کہیں اور جانے سے قاصر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کی لاشوں کو گدھا گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ” المعمدانی ” ہسپتال میں شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی ہے مگر ہسپتال میں زخمیوں کے علاج کے لیے کسی قسم کی سہولت موجود نہیں۔

طبی ذرائع نے زخمیوں میں حالت نازک ہونے کے پیش نظر شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بدھ کو غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو غزہ میں نسل کشی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے، 1500 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 3,688 دیگر زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے قابض صہیونی نازی فوج غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 166,000 سے زیادہ افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan