Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، قتل عام کے24 ویں روز بچوں سمیت کئی شہری شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فلسطینی نسل کشی کو آج 24 واں روز ہے۔ آج بدھ کو بھی قابض فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھتے ہوئے قتل عام کیا۔

یہ قتل عام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کا مکمل محاصرہ اور ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں بارفضائی حملے کیے اور گھروں ہر بمباری کی۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 25 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

طبی اور مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہو گئے ہیں۔

دیر البلح سے تعلق رکھنے والے حمزہ وائل کی شہادت کا اعلان کیا گیا، وہ ایک ہفتہ قبل وسطی غزہ میں ان کے خیمے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں الامل محلے پر فضائی حملہ کیا۔

اس دوران غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے شمالی علاقوں کو توپ خانے سے بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

خان یونس کے مغرب میں المسلخ میں واقع الاسراء کیمپ میں منصور خاندان کے بے گھر افراد کے خیمہ پر اسرائیلی ڈرون کے میزائل حملے میں ایک خاتون شہید اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات مہاجرین کیمپ میں الظہور اسٹریٹ پر ایک اور مکان کو نشانہ بنایا۔

طبی ذرائع نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو
شہری شہید ہوگئے۔

18 مارچ کو نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 1,449ء شہری شہید اور 3,647 زخمی ہو چکے ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 50,810 فلسطینی شہید اور 115,688 زخمی ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan