Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی سطح پرسول نافرمانی کی تحریک کا مطالبہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  دنیا بھر کے سول سائٹی کے کارکنان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانےکے لیے سول نافرمانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں افراد نے ہیش ٹیگ (#سول_نافرمانی_جب تک_نسل_کشی_روک نہیں جاتی)کے ساتھ عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے جس میں حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو روکنے کے لیے مزید سنجیدہ موقف اختیار کریں۔

یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی میں بدترین اسرائیلی جارحیت اور قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

مہم کے تحت سماجی کارکنوں نے روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈال کر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام کی جنگ کو مسترد کرتے ہوئے پرامن طریقے سے فیصلہ سازوں پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ مہم فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی تحریک کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں غزہ کے باشندوں کو جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری انسانی امداد فراہم کرنے اور اس کے انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کارکن دنیا بھر کے مختلف شعبوں اور کمیونٹیز کو شامل کرنے کے لیے مہم کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد سیاسی اور بین الاقوامی فیصلوں پر حقیقی اثر ڈالنا اور تباہی کی جنگ کو روکنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan