Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں فلسطینی نسل کشی جاری ، مزید کئی خاندان مکمل طور پر شہید کردیئےگئے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کا نیا سلسلہ 17 ویں دن سے جاری رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج نے آج مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے۔ اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی کے اثرات کے نتیجے میں غزہ میں قحط کی صسورت حال پیدا ہوچکی ہے۔

جمعرات کی صبح سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں قتل عام میں 88 شہری شہید ہوئے۔

آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ ہیلی کاپٹروں نے رفح کے مشرق میں گھروں اور کسانوں کی زمینوں پر شدید فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ عبسان پر بمباری میں تابش خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

آج علی الصبح قابض فوج کی گن شپ کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے ساحل پر فائرنگ کی۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی جانب سے شجاعیہ محلے میں منصورہ اسٹریٹ پر رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کے نتیجےمیں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قبل ازیں، ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں ابو ہین خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تین شہری شہید، 15 سے زائد زخمی اور دیگر لاپتہ ہیں۔

ڈاکٹر احمد طلال الخضری اور ان کے کئی بیٹے کو اس وقت شہید کردیا گیا جب قابض فوج نے وسطی غزہ شہر کے علاقے یرموک میں ان کے گھر پر بمباری کی۔

قابض فوج نے خان یونس میں شوراب خاندان کے گھر پر بمباری کے بعد قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور ان کے چار بچوں سمیت 7 شہری شہید ہو گئے۔

یہ قتل عام اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے خان یونس میں شوراب خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گھروں پر بمباری سے قبل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کل رات اور آج صبح نو شہری شہید ہو گئے تھے۔

قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں معن کے علاقے میں بے گھر افراد کے ایک خیمہ خانے پر بمباری کی جس سے الغلبان خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت محمود الغالبان، ان کی اہلیہ اور بھائی احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے پر کم از کم تین حملے کیے ہیں۔

قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے جنوب میں قزان رشوان کے علاقے میں البیوک خاندان کے گھر پر بمباری سے راوان غسان اسماعیل النفر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر فضائی حملہ کیا۔

آدھی رات سے قبل خان یونس میں الکتیبہ مسجد کے قریب بے گھر افراد کے ڈیرے پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔ شہداء
کی شناخت اشرف العقد ،ایام العقد ،محمود احمد حسین العقد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ چار شہداءکی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan