Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دوما گاؤں پر آباد کاروں کے حملے میں گولی لگنے سے فلسطینی زخمی، کھیت نذرآتش

نابلس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابٰض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے منگل کی شام تین شہریوں کو گولی مار دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مویشیوں کے دو فارم اور تین گاڑیاں جلا ڈالیں۔

سیکڑوں آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع دوما قصبے پر حملہ کر کے کھیتوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ دوما پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان پاؤں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جب کہ دوسرے کی آنکھ میں گولی ماری گئی۔ ایک سترہ سالہ لڑکا آنکھ میں ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوما ویلج کونسل کے سربراہ سلیمان دوابشہ نے بتایا کہ 300 سے زائد آباد کاروں نے قصبے کے مغربی مضافات میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا، شدید فائرنگ کی اور کئی گاڑیوں اور زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج قصبے کے مرکزی دروازے پر موجود تھی۔ اسے بند علاقہ قرار دیا اور شہریوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض فوج نے آباد کاروں کی حمایت کے لیے قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

کئی سالوں سے آباد کار بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک اور اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر “تدفیع الثمن” کی آڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ یہ ایک شرانگیز صہیونی مہم ہے جس کا مقصد فلسطینی شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانا اور ان پر فلسطینی علاقوں میں عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan