Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ’انروا‘ کے کلینک میں ہولناک قتل عام، اسرائیلی بمباری میں ایک درجن فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد کی رہائش گاہ اور ’انروا‘کلینک پر اسرائیلی بمباری کم از کم دس شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جبالیہ کیمپ کے مرکز میں ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے کلینک پر بمباری میں کم از کم دس شہری شہید ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جنگ جاری رکھی ہے۔16 دن قبل قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کو توڑنے
کے بعد دوبارہ شروع کی تھی۔ اس جنگ کو امریکی سیاسی اور فوجی حمایت اور بے مثال بین الاقوامی مایوسی کی حمایت حاصل ہے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 21 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 18 مارچ 2025 سے جب سے غزہ پر غاصب ریاست کی جارحیت دوبارہ شروع ہوئی۔ اس سے اب تک شہادتوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan