Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شام کے شہر درعا پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی

دمشق   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے جمعرات کی صبح شام کے علاقے درعا میں وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حملہ حمات کے ہوائی اڈے، دمشق کے ہوائی اڈے اور حمص کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے حمات کے فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے جس سے اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس بمباری میں متعدد عام شہری اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

شام کے عسکری ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دمشق کے برزہ ہاؤسنگ ڈسٹرکٹ میں سائنسی تحقیق کی عمارت پر بمباری کی۔
الجزیرہ کے نامہ نگار نے بھی ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی شام کے صحرائے حمص میں T4 فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

وسطی شام میں حمات کے فوجی ہوائی اڈے پر 10 سے زائد فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تصاویر نے فضائی حملے کے پہلے لمحات کو دکھایا۔

شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ “اسرائیل کے بار بار حملے ملک کے اندر ایک بار پھر تشدد کو معمول پر لانے کی ایک واضح کوشش ہے،” اور یہ کہ “اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں بلاجواز اور شام کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے لوگوں کے مصائب کو طول دینے کی دانستہ کوشش ہے”۔

وزارت نے خارجہ نے”اس جارحیت کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے “عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

کئی مہینوں سے اسرائیل تقریباً روزانہ کی بنیاد پر شام پر فضائی حملے کر رہا ہے، جس میں عام شہری مارے جا رہے ہیں اور شامی فوجی مقامات، گاڑیاں اور گولہ بارود کو تباہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے دوران برسوں سے شام پر فضائی حملے کیے، جس میں اس نے ایران سے منسلک فوجی تنصیبات اور تہران سے لبنانی حزب اللہ گروپ کو ہتھیاروں کی منتقلی کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan