Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کا جنگی جنون جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 47 شہری شہید اور 52 زخمیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37,765 شہید اور 86,429 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں فلسطینی ملبے تلے دب چکے ہیں اور کچھ سڑکوں پر ہیں جنہیں سرائیلی بمباری کی وجہ سے مدد فراہم نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی طبی عملہ اور شہری دفاع کے کارکن ان تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan