Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز کئی عرب ممالک اور مسلمان ممالک کے شہروں میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت اور قابض اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلا ف اور فلسطینی کاز کی حمایت میں نعرے بازی ی اور مقررین نے خطابات کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ بند کرانے پر زور دیا۔ٍ

مراکش میں ہزاروں افراد نے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر بن صلاح، عوید زیم، تارودنٹ اور جیراڈا میں احتجاجی جلوس نکالے۔ انہوں نے فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کرنے والی مراکش کمیٹی کی کال کے جواب میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی ثابت قدمی کی حمایت اور غزہ کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے امریکی اور صہیونی منصوبوں کی مذمت کی گئی تھی۔

موریتانیہ کے دارالحکومت میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد کئی شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی جامع مسجد کے باہر جمع ہزاروں افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے قابض اسرائیلی جرائم کی مذمت اور فلسطینی دھڑوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔ شہر میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یمن میں صنعاء کے السبعین اسکوائر پر عالمی یوم القدس کے موقع پر ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت کے مختلف اضلاع سے ہجوم نے یمنی اور فلسطینی پرچم لہرائے۔ مظاہرے کے بیان میں یمن کی طرف سے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے اور غزہ اور یمن کے خلاف اسرائیلی قابض دشمن اور جارحیت کی تمام شکلوں کو مسترد کردیا گیا۔

اردن میں دارالحکومت عمان کی عظیم الشان حسینی مسجد سے جمعہ کی سہ پہر اور کئی دوسری گورنریوں میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں قابض
اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو نہ صرف فلسطینیوں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے خطرناک قارار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan