غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) درجنوں فلسطینی صحافیوں نے بدھ کے روز صحافیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
صحافیوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن “حق کے محافظوں کو قتل کرنا بند کرو۔ اسرائیل نے 208 صحافیوں کو قتل کیا ہے اور کوریج جاری ہے” کے الفاظ درج تھے۔
جبکہ صحافیوں نے اپنا ورک یونیفام پہنے شہید محمود منصور کی تصویر اٹھا رکھی تھی جنہیں خبر کی کوریج کے دوران پرسوں شہید کیا گیا تھا۔
قابض فوج غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔ انہیں خاموش کرنے اور انہیں دنیا تک حقیقت پہنچانے سے روکنے کی مذموم کوشش کی پاداش میں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
بمباری اور تباہی کا سامنا کرنے والے اگلے مورچوں پر کھڑے یہ صحافی مسلسل قتل اور دھمکیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری قتل عام کی جنگ کے آغاز سے اب تک صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔