Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی غزہ کے ناصر ہسپتال وحشیانہ بمباری، کئی افراد شہید اور زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ہنگامی عمارت پر جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی جن میں سے ایک بچہ ہے شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

الاقصیٰ ٹی وی نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اسماعیل برہوم کو چھاپے کے دوران ناصر ہسپتال کے اندر آپریٹنگ روم پر بمباری کرکے شہید کیا۔ انہیں ایک ہفتہ قبل غدارانہ جارحیت میں شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔زیر علاج تھے۔

ہمارے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ کی عمارت پر بمباری کی گئی جس سے آگ لگ گئی۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے اتوار کی شام ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر سرجیکل عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد مریض اور زخمی موجود تھے۔ بمباری کے بعد وہاں ایک بڑی آگ لگ گئی۔

وزارت صحت نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس میں سرجری کے شعبے کو براہ راست نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی جس کے نتیجے میں ایک زخمی شہید اور متعدد افراد اور طبی عملے کے کارکن زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan