Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیل کے لیے مخبری کرنے والے مجرم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعے کے روز فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ایک شخص کو قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی۔

مزاحمتی” سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہاکہ “مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس نے ایک انقلابی عدالت کے سامنے دشمن کی خفیہ ایجنسی (شاباک) کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا۔”

مزاحمتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی کو جمعہ کی فجر کے وقت قتل کر دیا، جب اس نے انقلابی عدالت کے سامنے “شاباک” کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف کیا اور معلومات فراہم کرنے اور مقامات کی نشاندہی کرنے کا اعتراف کیا۔ مجرم جاسوس کی نشاندہی پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد شہری شہید ہوگئےتھے۔

پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ مخبر نے “معلومات فراہم کرنے اور مقامات کی نشاندہی کرنے کا اعتراف کیا، جس کے نتیجے میں جنگ کے دوران متعدد شہری شہید ہوئے”۔

ایک مزاحمتی سیکورٹی کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی کہ “مزاحمت ان لوگوں پر رحم نہیں کرے گی جو ہمارے لوگوں کو قتل کرنے میں دشمن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں،” ملوث افراد “جلدی توبہ کرلیں ورنہ بہت دیر ہوجائے گی “۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan