Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مجاھدین کا دوسرے روز عسقلان میں راکٹوں سے حملہ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  شمالی غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ پر دوبارہ صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد مقبوضہ عسقلان شہر پر دوسرے روز بھی راکٹ فائر کیے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے عسقلان کی جانب کم از کم دو راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی سے دو راکٹ داغے جانے کا پتہ لگایا اور انہیں روک لیا گیا۔

جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے مقبوضہ شہر تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری کی۔

القسام بریگیڈز نے ایک مختصر فوجی بیان میں کہاکہ “ہم نے شہریوں کے خلاف صیہونی قتل عام کے جواب میں M90 مقدما راکٹوں کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے اندر تل ابیب شہر پر بمباری کی۔”

قابض اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہونے والے تین راکٹوں کا پتہ لگایا ہے۔غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔

جمعہ کی صبح یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ مسلح افواج نے “فلسطین 2” ہائپرسونک میزائل سے اسرائیلی فوجی مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خصوصی آپریشن کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل چوتھے دن بھی غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 19 جنوری 2025 کو نافذ ہونے والی نازک جنگ بندی کے 57 دنوں کے بعد دوبارہ تشدد کا سلسلہ شروع کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan