Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یمن کا ایک بار پھر تل ابیب پر میزائل سے حملہ

بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن سے راکٹ داغے جانے کے بعد جمعرات کی شام بیت المقدس اور تل ابیب کے بڑے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔

اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیاکہ “یمن سے اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا گیا۔فضائی حملے کے سائرن منٹوں تک بجتے رہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ “یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں۔”

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے کہاکہ “بیت المقدس، بحیرہ مردار کے علاقے، تل ابیب کے علاقے اور شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں اور اس کے ارد گرد فضائی حملے کے سائرن بج رہے تھے۔”

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیل پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔

یمنی مسلح افواج نے جمعرات کو علی الصبح اعلان کیا کہ انہوں نے مقبوضہ شہر یافا کے قریب اسرائیلی بن گوریون ہوائی اڈے کو ایک “معیاری کارروائی” میں نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض فوج کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔

مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یمنی میزائل فورس نے “فلسطین 2” ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خصوصی فوجی آپریشن کیا۔ آپریشن نے کامیابی سے اپنا مقصد حاصل کرنے کی تصدیق کی۔

سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج یمن کے خلاف امریکی جارحیت کا “مؤثر اور ذمہ داری کے ساتھ مقابلہ” کرنے کے لیے مسلسل پانچویں دن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں “۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ان کارروائیوں مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل بڑھا دیا ہے، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS ہیری ٹرومین اور اس سے منسلک جنگی جہاز بھی شامل ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan