Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اقوام متحدہ کے ملازم کا قتل ہمارے لیے یوم سیاہ ہے:لازارینی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایجنسی کے ملازم کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو اقوام متحدہ کے لیے “ایک اور سیاہ دن” قرار دیا۔

بدھ کے روز ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لازارینی نے کہا ک’انروا‘ اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز (یو این ایس پی) میں اپنے ساتھیوں سے ان کے تباہ کن نقصان پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے کی ہلاکت اور زخمی ہونے کو تنظیم کے لیے “ایک اور سیاہ دن” قرار دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کو ہر وقت تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لازارینی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ بشمول یو این آر ڈبلیو اے اپنے انسانی فرائض کی انجام دہی میں بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کے بعد اقوام متحدہ کے ایک ملازم کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

وزارت صحت نے بدھ کو “سناد نیوز ایجنسی” کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی تنظیموں کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی عملے میں پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال پہنچایا گیا۔

اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون نے دیر البلح گورنری میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بمباری سے نشانہ بنایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan