غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی شام غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں ایک تعزیتی کیمپ پراسرائیلی فضائی حملے میں چودہ شہری اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فضائی حملے میں بیت لاہیا کے السلطان محلے میں ایک جنازہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
انیس 19 جنوری 2025 کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے 57 دن کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے اپنی جارحانہ جنگ دوبارہ شرو ع کی اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی نسل کشی کے جرائم کو مسلسل دوسرے دن دوبارہ شروع کیا۔
فلسطینی وزارت صحت اور طبی ذرائع کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی توپخانے اور فضائی حملوں کے نتیجے میں 430 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 75 فی صد بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں، تقریباً 650 زخمی ہوئے ہیں۔