لزبن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں سینکڑوں کارکنوں نے پرتگال میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی، جس نے غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی دوبارہ جارحیت کی مذمت کی فلسطینیوں کے ساتھ کااظہار یکجہتی کیا۔
مرکزی لزبن میں مظاہرین جمع ہوئے۔ شرکا نے فلسطینی جدو جہد کی علامت ’کوفیہ‘ پہن رکھے تھے۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے
جن پر لکھا تھاکہ “نسلی صفائی اپنا دفاع نہیں ہے” اور “اسرائیلی نسل کشی اور غیر قانونی قبضے کو روکو”، جہاں ایک بڑا فلسطینی جھنڈا لگایا گیا تھا اور انہوں نے نسل کشی کے خاتمے اور اسرائیل کے بائیکاٹ اور انحراف کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ منگل کی صبح اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں 400 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔
فضائی حملوں میں فجر سے پہلے سحرکے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک 460 سے زائد افراد شہید اور درجنوں لاپتہ ہیں۔
جبکہ غزہ کی آبادی کی اکثریت مارچ کے آغاز سے کراسنگ کی بندش اور خوراک، ادویات اور ایندھن کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے تباہ کن حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔