Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر دوبارہ جارحیت کےخلاف لندن میں ہزاروں افراد کا احتجاجی دھرنا

لندن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا چوک میں ہزاروں کی تعداد میں برطانوی مظاہرین نے شرکت کی جن میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ یہ مظاہرہ غزہ میں قابض ریاست کی جنگ دوبارہ شروع کرنے اور برطانوی حکومت پر اسلحے کی برآمد کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔

یہ دھرنا برطانیہ میں فلسطینی فورم اور برطانیہ میں فلسطین سپورٹ کولیشن میں اس کے شراکت داروں کی طرف سے دیا گیا تھا، جس میں برٹش فلسطین سولیڈیریٹی کمپین، اسٹاپ دی وار کولیشن، اسٹاپ نیوکلیئر ویپنز کولیشن، فرینڈز آف الاقصیٰ آرگنائزیشن، مسلم ایسوسی ایشن آف برٹین اور فارسٹ پالیسٹ ان برطانیہ شامل ہیں۔

ان تنظیموں کے نمائندوں نے دھرنے میں شرکت کی، جن میں برطانیہ میں فلسطینی فورم کی نمائندگی کرنے والے بین جمال سٹاپ دی وار کولیشن کی نمائندگی کرنے والے الیکس اور فلسطین یوتھ موومنٹ کی یاسمین کی قیادت میں منعقد کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں فلسطینی فورم کے نائب صدر عدنان حمیدان نے برطانوی حکومت کی طرف سے غزہ کی امداد کی بندش کی مذمت کرنے والے بیانات سے دستبرداری پر مظاہرین کے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے برطانوی حکام کو بھی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل اپنے وعدوں کی پاسداری پورا نہیں کرتا اور نہ ہی معاہدوں کا احترام کرتا ہے۔ اس کی حالیہ معاہدے کی خلاف ورزی اور نسل کشی کی طرف لوٹنا اس کا واضح ثبوت ہے۔

دھرنے کے مواقعے پر سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔مظاہرین نے عوامی دباؤ کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ برطانوی حکومت غزہ میں جاری جرائم کے حوالے سے واضح اور ذمہ دارانہ موقف اختیار نہیں کرتی تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan