Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ :تازہ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے اہم حکومتی عہدیدار کون کون سے ہیں؟

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے منگل کی علی الصبح پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے متعدد حکومتی رہنماؤں کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں آج صبح سویرے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اور اچانک جارحیت کے نتیجے میں متعدد حکومتی رہنما شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں سرکاری فالواپ کمیٹی کے چیئرمین عصام الدعلیس، وزرات داخلہ کےانڈرسیکرٹری میجر جنرل محمود ابو طفہ اور داخلی سلامتی کے سربراہ میجر جنرل بہجت ابو سلطان المعروف ابو البراء شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا اہلکار نے موصول ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ “ہم اپنے عظیم فلسطینی عوام، ہماری عرب اقوام ،عالم اسلام اور دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے فخر، عزت اور شکرگزار ی کے تمام معنی کے غزہ میں انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہید قائدین کو قابض فوج نے طیاروں کے ذریعے براہ راست نشانہ بنائے جانے کے دوران ان کے اہل خانہ سمیت شہید کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan