Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں زخمیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہم ان کی زندگیاں بچانے سے قاصر ہیں:محکمہ صحت

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ ہسپتال کا طبی عملہ شدید اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہادتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے سے قاصر ہے۔

پریس بیانات میں ابو سلمیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جاری جنگ اور اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں ادویات اور طبی سامان کی بڑی مقدار ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ “صحت کا نظام بڑی تعداد میں زخمیوں کو نہیں سنبھال سکتا۔ کراسنگ کی بندش کی وجہ سے ہمیں ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہاکہ “ہم آج صبح قابض افواج کی طرف سے کیے گئے ایک مکمل جرم کا مشاہدہ کر رہے ہیں، طبی ٹیموں کو زخمیوں تک پہنچنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 342 ہو گئی ہے، ان میں سے 179 غزہ سٹی اور شمالی غزہ کی پٹی میں ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کی صبح غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت دوبارہ شروع کی، جب کہ فضائی حملوں میں پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 342 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan