Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کا نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، دس روزہ دار شہید کردیے گئے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) رمضان المبارک کے گیارہویں روزے کے موقعے پر قابض اسرائیلی فوج نے تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود نہتے شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ کل منگل کو قابض صہیونی فوج نے نہ صرف غرب اردن بلکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ میں 6 شہید

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تازہ خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح اور غزہ پر دو الگ الگ اسرائیلی فضائی حملوں میں چھ شہری مارے گئے۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزارم کے علاقے میں شہریوں پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت پانچ شہری شہید ہو گئے۔

فلسطینی طبی عملے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا.

منگل کی صبح رفح میں فلاڈیلفی محور میں تعینات قابض اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو شہید کر دیا۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں واقع قصبے الشوکہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

مغربی کنارے میں 4 شہید

مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ خاتون سمیت چار شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

وزارت صحت نے اطلاع دی کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی کو جنین میں منگل کی صبح اسرائیلی قابض افواج کی فائرنگ سے تین شہریوں (جن کی شناخت معلوم نہیں ہے) کی شہادت کی اطلاع دی گئی۔

جنین پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہری فائزہ ابراہیم ابو غالی بھی شہید ہو گئے۔ ان کی عمر اٹھاون برس تھی۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مغربی کنارے اور غزہ میں صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan