Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کا محاصرہ ختم کرانا پوری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے: عالمی علما کونسل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی علما کونسل کے صدر ڈاکٹر علی القراداغی نے عالم اسلام ،عرب اقوام اور اس کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی حمایت اور اس پر “اسرائیلی” محاصرہ توڑنے کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔

داغی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست جو کچھ کر رہی ہے وہ تمام بین الاقوامی، انسانی اور اخلاقی قوانین سے متصادم ہے۔ غزہ کو خوراک، طبی اور پناہ گاہوں کے سامان کی آمد کو روکنا “انسانیت کے خلاف جرم” ہے جس کے لیے صہیونی ریاست کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

شہاب ایجنسی کے مطابق علامہ داغی نے کہا کہ “لیکن بدقسمتی سے آج وہاں کوئی قوانین یا اصول نہیں ہیں جن کا اطلاق ہو رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کی
کی جانب سے غزہ کے لاکھوں لوگوں کی امداد بند کردی گئی ہے۔امریکہ کی حمایت یافتہ معاہدوں کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ نیتن یاہو کی مرضی کے مطابق ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے”۔

ڈاکٹر علی داغی نے خبردار کیا کہ “دنیا آج ایک انتہائی سنگین اخلاقی بحران سے گزر رہی ہے، نہ صرف غزہ بلکہ پوری دنیا میں عالمی نظام کا ظلم سامنے آ رہا ہے لیکن غزہ نے جمہوریت اور انسانی وقار کا دعویٰ کرنے والے ان ممالک کو بے نقاب کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “پوری دنیا میں آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنی خواتین کو شہید اور قتل کیا گیا؟ غزہ میں کتنی خواتین بیوہ ہوئیں؟ کتنی خواتین کو زخمی کیا گیا، کتنی کو قید کیا گیا اور اس دنیا میں خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق کہاں ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام سے ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ “مظاہروں، دھرنوں اور سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کے ذریعے آپ اپنا کردار کسی حد تک ادا کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر – امریکی اور یورپی ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

انہوں نے مظاہروں اور دھرنوں میں عوام کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ “جہاں تک مسلمان اور عرب ممالک کے فرائض کا تعلق ہے تو وہ زیادہ ہیں، کیونکہ وہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمیں اکثر ممالک میں محض الفاظ کے علاوہ ایسا دباؤ نہیں ملتا، اور اللہ مددگار ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan