Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: نصیرات کے میئر ایاد مغاری صہیونی بمباری میں شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جمعرات/جمعہ کی آدھی رات کو قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات کے میئر ڈاکٹر ایاد مغاری ابو بلال کو ایک غدارانہ فضائی حملے میں شہید کر دیا۔ انہیں براہ راست اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میونسپل سہولیات میں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔

اس قتل کے ساتھ قابض نے جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک تین بلدیات کے سربراہوں کوشہید کیا ہے۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مرکزی گورنری میں 3 میئروں کو قتل کیا ہے:

اس سے قبل الزھراء شہر کے میر مروان حماد اور المغازی کیمپ کے میئر حاتم الغامری کو شہید کیا گیا۔

نصیرات کی میونسپلٹی نے شہید میئر ڈاکٹر عیاد احمد مغاری ابو بلال کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔

میونسپلٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا کہ المغاری کو اپنا فرض نبھاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی اور اپنی جان فلسطین کے لیے قربان کردی

انہوں نے زور دے کر کہا کہ میئر کی شہادت ہمیں اپنے عوام کے لیے اپنے فرائض سے باز نہیں رکھے گی۔اس سے ہماری ثابت قدمی اور جذبہ جہاد میں اور اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے نصیرات کے میئر ڈاکٹر ایاد احمد المغاری اور شہریوں کے ایک گروپ کا بزدلانہ قتل عام کیا۔ غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں قابض فوج کے طیاروں سے براہ راست بمباری کرکے یہ قتل عام ان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو شہری شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیااسے اسرائیلی فوج نے اس سے قبل محفوظ مقام قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan