Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کو امداد کی فراہمی معطل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی عالمی سطح پر شدید مذمت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عرب ممالک نے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے کو روکنے کے قابض اسرائیل کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے اور اسے بلیک میلنگ اور اجتماعی سزا کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔

مصر نے قابض اسرائیل کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تل ابیب کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے اور انسانی امدادی کاموں کے لیے استعمال ہونے والی کراسنگ کو بند کرنے کے جاری کیے گئے فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی انسانی قانون، چوتھے جنیوا کنونشن اور تمام مذہبی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مصر نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا کوئی جواز حالات یا منطق نہیں ہے جو معصوم شہریوں کو بھوک سے مرنے اور ان پر محاصرہ کرنے کی اجازت دے، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں فلسطینی عوام کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

قاہرہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام غیر قانونی اور غیر انسانی طریقوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور معصوم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرے۔

قطر نےاسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کی امداد روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف خوراک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کررہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں امداد کی محفوظ، پائیدار اور بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنائے۔

بیان میں لکھا گیا ہے قطر قابض اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی انسانی قانون، چوتھے جنیوا کنونشن اور تمام مذہبی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے فلسطینی ریاست کے قیام،برادر فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور القدس کے دارالحکومت پر مشتمل 1967ء کی سرحدوں پر آزاد اور مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ۔

درایں اثنا اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے اور اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی کراسنگ کو بند کرنے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

اردنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تل ابیب کی طرف سے غزہ کے لیے امداد روکنے کے فیصلے کو بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور 1949 کی جنگ کے وقت شہریوں کے تحفظ سے متعلق چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

کویتی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کے قابض اسرائیلی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی سمجھتی ہے۔

امریکی حمایت سےسات اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری 2025 کے درمیان قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی، جس میں 160,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں جبکہ 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے۔
دو روز قبل اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کے لیے اس وقت امداد کا داخلہ بند کردیا جب اس نے الزام عاید کیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جنگ بندی کی اس کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اسے امریکی حکومت کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق نہیں بلکہ اس کا مطالبہ ہے کہ ثالث ممالک کے تعاون طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کیا جائےکیونکہ اس معاہدے کے فریم ورک پر دونوں فریقوں کے درمیان امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی کے ساتھ اتفاق ہوچکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan