رفح (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تسلسل میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رفح شہر کے وسط میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 18 سالہ رعد نضال المواسی نامی نوجوان مارا گیا۔
ہر روز، قابض فوج شہریوں پر اس وقت گولی چلاتی ہے جب وہ رفح اور پٹی کے مشرق اور شمال میں واقع علاقوں میں اپنے گھروں کو چیک کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
انیس جنوری کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں 100 سے زائد شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48,365 ہوگئی ہے جب کہ 111,780 زخمی ہیں۔