Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میونسپلٹی میں 170,000 ٹن کچرا گلیوں میں جمع، وزارت صحت کی وارننگ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میونسپلٹی نے سڑکوں اور عارضی لینڈ فلز میں ہزاروں ٹن فضلہ کی وجہ سے ایک بڑی صحت اور ماحولیاتی تباہی سے خبردار کیا ہے۔قابض اسرائیل نے اس کے عملے کو شہر کی مشرقی سرحدوں کے قریب مین لینڈ فل تک پہنچنے سے روک دیا تھا۔ پٹی پر جارحیت کے دوران اس کا بیشتر سامان تباہ کر دیا تھا۔

میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہاکہ “غزہ شہر کو سڑکوں اور عارضی لینڈ فلز میں تقریباً 170,000 ٹن فضلہ جمع ہونے کی وجہ سے ایک بڑی صحت اور ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے، قابض فوج کی وجہ سے میونسپلٹی کے عملے کو شہر کے مشرق میں لینڈ فل تک پہنچنے سے روکا جا رہا ہے جب کہ میونسپلٹی کی تقریباً 8 فیصد مشینیں تباہ ہو رہی ہیں”۔

میونسلپٹی نے مزید کہا کہ اس نے شہر کی گلیوں اور محلوں سے فضلہ اکٹھا کرنے اور اسے عارضی لینڈ فلز تک پہنچانے کی مہم چلائی ہے۔

فروری کے وسط میں میونسپلٹی نے غزہ شہر کی گلیوں، محلوں اور پناہ گاہوں میں جمع ہونے والے فضلے کو ہٹانے کے لیے ہنگامی منصوبہ شروع کیا تاکہ اسے درپیش صحت اور ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے 19 جنوری 2025 کے درمیان امریکہ کی حمایت سے جاری جارحیت کے دوران 160,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے جب کہ ہزاروں فلسطینی لاپتا ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan